ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی :زیورات کی دکان میں  گاہک کے روپ میں آنے والے چور نے اڑائی سونے کی چین 

سرسی :زیورات کی دکان میں  گاہک کے روپ میں آنے والے چور نے اڑائی سونے کی چین 

Sat, 18 Sep 2021 13:28:51    S.O. News Service

سرسی ،18؍ ستمبر (ایس او نیوز)شہر کے سی پی بازار روڈ پر واقع ایک زیورات کی دکان میں گاہک کے روپ میں آنے والے چور نے ایک سونے کی چین پر ہاتھ صاف کردیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کل شام کو روی ویرنیکر کی زیورات کی دکان رتن دیپ جیویلرس میں ایک گاہک آیا اور سونے کی چین خریدنے کی خواہش ظاہر کی ۔ مگر اس نے چین خریدنے کے بجائے سیلس مین کی نظریں بچا کر سونے کی چین اڑالی اور وہاں سے نکل کر دور کھڑی کی گئی سوِفٹ کار میں بیٹھ کر فرار ہوگیا ۔ چوری کا یہ منظر دکان میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے ۔

سرسی ٹاون پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرلینے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے جال بچھادیا گیا ہے ۔


Share: